مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13074
باب: حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
ما قالوا في ثواب الحج
حدیث نمبر: 13074
١٣٠٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا محمد بن عمرو عن (مرداس) (١) بن عبد الرحمن الليثي قال: دخلنا على عبد اللَّه بن (عمرو) (٢) فحدثنا قال: ما من أحد يهل إلا قال اللَّه له: أبشر فقال مرداس يا أبا (محمد) (٣): فواللَّه ما يبشر (اللَّه) (٤) إلا بالجنة قال: من أنت يا ابن أخي قال: أنا مرداس قال: (قد) (٥) كان خيارنا (يتتابعون) (٦) على ذلك (٧).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مرداس بن عبد الرحمن اللیثی فرماتے ہیں کہ ہم حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس گئے آپ نے بیان کیا جو شخص بھی (احرام باندھ کر) تلبیہ پکارتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے فرماتے ہیں : خوشخبری ہو ، حضرت مرداس کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے ابو محمد ! اللہ کی قسم اللہ کی بشارت جنت کے سوا اور کیا ہوسکتی ہے، آپ نے فرمایا : بھتیجے تو کون ہے ؟ میں نے عرض کیا مرداس، آپ نے فرمایا : ہمارے بڑے (جو ہم سے بہتر تھے) اس کی طرف ایک دوسرے کے پیچھے لپکتے تھے۔
حواشی
(١) في [ز]: (مرًا داس).
(٢) في [أ، ب، ن]: (عمر).
(٣) في [ن]: (أحمد).
(٤) سقط من: [ن، ف].
(٥) زيادة في [جـ، ص، ز]: (قد).
(٦) في [أ، ن، ص]: (يتبايعون).