مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13023
باب: ظہار کا کفارہ کب ہوگا؟
في كفارة الظهار متى هي؟
حدیث نمبر: 13023
١٣٠٢٣ - وعن أبي معشر عن إبراهيم قالوا: (إذا) (١) ظاهر منها (ظهارًا) (٢) ولم يدخل (فيه) (٣): إن غشيتك، فلا حد في ذلك ولا وقت، إذا كفر غشيها.مولانا محمد اویس سرور
ابو معشر نے ابراہیم سے بھی اسی طرح روایت کیا ہے، وہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی سے ظہار کرے اور اس میں یہ داخل نہ کرے کہ اگر میں تیرے پاس آیا، تو اس میں کوئی حد اور وقت نہیں، جب کفارہ ادا کر دے تو اس کے پاس آجائے۔
حواشی
(١) في [جـ، ص، ز]: (إذا)، وفي [أ، ب، ن]: (إن).
(٢) في [ص، جـ]: (ظهارًا)، وفي [أ]: (ظهار).
(٣) سقطت من [ص]، وفي [ف]: (فيها).