مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
يحلف فيحنث وعنده شيء يسير باب: کوئی شخص قسم اٹھائے اور پھر حانث ہو جائے اور اس کے پاس معمولی شے ہو
حدیث نمبر: 12916
١٢٩١٦ - حدثنا عفان عن حماد بن سلمة عن عبد الكريم عن سعيد بن جبير (في الرجل) (١) يحلف وليس له إلا ثلاثة دراهم فيحنث، قال: يكفر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا گیا کوئی شخص قسم کھائے اور اس کے پاس صرف تین درھم موجود ہوں اور وہ حانث بھی ہوجائے ؟ آپ نے فرمایا وہ کفارہ ادا کرے گا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (بالرجل).