حدیث نمبر: 12785
١٢٧٨٥ - حدثنا معتمر بن سليمان عن كثير بن نباتة سمعه يحدث أن أخوين كانا شريكين وأن أحدهما أراد مفارقة أخيه، فقال: (كل) (١) مملوك له حر أو عتيق إن لم يفارق أخاه، وإن أمه أمرته أن (لا) (٢) يفارق (٣) أخاه، فسألت الحسن، أو ⦗٣٢٣⦘ سئل وهو يسمع (٤) ذلك، فقال: ليكفر (٥) يمينه و (ليصل) (٦) رحمه (و) (٧) (يشارك) (٨) أخاه، أو كما قال.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت کثیر بن نباتہ سے مروی ہے کہ دو بھائی آپس میں شریک تھے ان میں سے ایک نے اپنے بھائی سے جدا ہونے کا ارادہ کیا اور کہا کہ میں اگر اپنے بھائی سے جدا نہ ہوا تو میرا ہر مملوک آزاد ہے، جبکہ اس کی والدہ نے اس کو بھائی سے جدا نہ ہونے کا حکم دیا، میں نے حسن سے دریافت کیا یا وہ خود اس معاملہ کو سن رہے تھے تو ان سے سوال کیا گیا، آپ نے فرمایا وہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے اور صلہ رحمی کرتا رہے اور اپنے بھائی کے ساتھ شریک رہے یا جس طرح انہوں نے فرمایا۔

حواشی
(١) في [ص، ز]: زيادة (كل).
(٢) سقط من: [أ، ب، س].
(٣) في [ص]: (تفارق).
(٤) في [ص]: زيادة (عن).
(٥) في [ص]: زيادة (عن).
(٦) في [ز]: (يصل).
(٧) سقط من: [ن، ص].
(٨) في [ص]: (يشاركه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأيمان والنذور والكفارات / حدیث: 12785
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12785، ترقيم محمد عوامة 12524)