حدیث نمبر: 12096
١٢٠٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو بكر الحنفي عن كثير بن زيد عن المطلب ابن عبد اللَّه بن حنطب قال: لا مات عثمان بن مظعون دفنه رسول اللَّه ﷺ بالبقيع وقال لرجل: "اذهب إلى تلك الصخرة (فأتني) (١) بها حتى أضعها عند قبره حتى (أعرفه) (٢) بها" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت المطلب بن عبد اللہ بن حنطب سے مروی ہے کہ جب حضرت عثمان بن مظعون کی وفات ہوئی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو جنت البقیع میں دفن فرمایا اور پھر ایک شخص سے فرمایا : فلاں چٹان کے پاس جا کر ایک پتھر لے کر آؤ تاکہ میں اس کو اس کی قبر پر بطور نشانی نصب کر دوں جس کی وجہ سے اس کو (بعد میں) ہم پہچان لیں۔
حواشی
(١) في [ز]: (فأتي).
(٢) في [ص]: (عرفه).