مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في جنائز الرجال والنساء من قال (الرجل) مما يلي الإمام والنساء أمام ذلك باب: مردوں اور عورتوں کے جنازے میں بعض فرماتے ہیں مردوں کو امام کے قریب اور عورتوں کو ان کے آگے رکھا جائے گا
حدیث نمبر: 11917
١١٩١٧ - حدثنا حماد بن مسعدة عن عبد ربه بن أبي راشد قال: كان الناس في طاعون الجارف يصلون على جنائز الرجال (والنساء) (١) متفرقين، (قال) (٢) فجاء جابر بن زيد فيما يحعسب عبد ربه فجعل النساء أمام الرجال فصلى عليهم جميعًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد ربہ بن ابی راشد فرماتے ہیں کہ لوگ ہمہ گیر تباہی مچانے والے طاعون میں مبتلا ہو کر ہلاک ہوئے تو مردوں اور عورتوں کی نماز جنازہ تنہا، تنہا ادا کی گئی۔ پھر حضرت جابر بن زید (حضرت عبد ربہ کے گمان کے مطابق) تشریف لائے، انہوں نے عورتوں کی میت کو مرد کے آگے رکھ کر ان سب پر اکھٹے نماز ادا کی۔
حواشی
(١) في [ص]: (والرجال).
(٢) في [ص، ز]: زيادة (قال).