حدیث نمبر: 11915
١١٩١٥ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن عمار مولى بني هاشم قال: شهدت أم كلثوم وزيد (بن عمر) (١) ماتا في ساعة واحدة فأخرجوهما فصلى عليهما سعيد بن (العاص) (٢)، فجعل زيدًا مما يليه وجعل أم كلثوم بين يدي زيد وفي الناس يومئذ ناس من أصحاب النبي ﷺ، والحسن والحسين في (الجنازة) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمار جو بنو ہاشم کے غلام ہیں فرماتے ہیں حضرت ام کلثوم اور حضرت زید بن عمر ایک ہی دن فوت ہوئے اور میں ان کے جنازے میں شریک تھا۔ ان دونوں کو ایک ساتھ جنازے کے لیے نکالا گیا۔ حضرت سعید بن عاص نے ان کی نماز جنازہ ادا فرمائی، انہوں نے حضرت زید کو امام کے قریب رکھا اور حضرت ام کلثوم کو زید کے سامنے، اور اس دن نماز جنازہ ادا کرنے والوں میں صحابہ کرام بھی تھے ان میں حضرت حسین اور حضرت حسن بھی تھے۔ (کسی نے اس پر اختلاف نہ کیا) ۔

حواشی
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [أ، ب، هـ]: (العاصي).
(٣) في [ص]: (جنازة).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11915
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11915، ترقيم محمد عوامة 11688)