مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في جنائز الرجال والنساء من قال (الرجل) مما يلي الإمام والنساء أمام ذلك باب: مردوں اور عورتوں کے جنازے میں بعض فرماتے ہیں مردوں کو امام کے قریب اور عورتوں کو ان کے آگے رکھا جائے گا
حدیث نمبر: 11914
١١٩١٤ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) أبو الأحوص عن أبي إسحاق قال: كان الحارث إذا صلى على جنائز رجال ونساء جعل الرجال (يلونه) (٢) ويقدم النساء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت حارث جب مردوں اور عورتوں کی نماز جنازہ ادا فرماتے تو مردوں کے جنازے امام کے قریب رکھتے اور عورتوں کو ان سے آگے رکھتے۔
حواشی
(١) في [ز]: (أخبرنا).
(٢) في [هـ]: (يلونا).