مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11915
باب: مردوں اور عورتوں کے جنازے میں بعض فرماتے ہیں مردوں کو امام کے قریب اور عورتوں کو ان کے آگے رکھا جائے گا
في جنائز الرجال والنساء من قال (الرجل) مما يلي الإمام والنساء أمام ذلك
١١٩١٥ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن عمار مولى بني هاشم قال: شهدت أم كلثوم وزيد (بن عمر) (١) ماتا في ساعة واحدة فأخرجوهما فصلى عليهما سعيد بن (العاص) (٢)، فجعل زيدًا مما يليه وجعل أم كلثوم بين يدي زيد وفي الناس يومئذ ناس من أصحاب النبي ﷺ، والحسن والحسين في (الجنازة) (٣) (٤).حضرت عمار جو بنو ہاشم کے غلام ہیں فرماتے ہیں حضرت ام کلثوم اور حضرت زید بن عمر ایک ہی وقت میں فوت ہوئے اور میں ان کے جنازے میں شریک تھا۔ ان دونوں کو ایک ساتھ جنازے کے لیے نکالا گیا۔ حضرت سعید بن عاص نے ان کی نماز جنازہ ادا فرمائی، انہوں نے حضرت زید کو امام کے قریب رکھا اور حضرت ام کلثوم کو زید کے سامنے، اور اس دن نماز جنازہ ادا کرنے والوں میں صحابہ کرام بھی تھے ان میں حضرت حسین اور حضرت حسن بھی تھے۔ (کسی نے اس پر اختلاف نہ کیا) ۔