مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
من رخص في أن يجلس قبل أن توضع باب: بعض حضرات نے جنازہ رکھنے سے قبل بیٹھنے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 11870
١١٨٧٠ - حدثنا أبو معاوية قال: (ثنا) (١) الأعمش عن المنهال عن زاذان عن البراء قال: خرجنا مع رسول اللَّه ﷺ في جنازة رجل من الأنصار فانتهينا إلى القبر ولما يلحد قال: فجلس رسول اللَّه ﷺ وجلسنا حوله كأنما على رؤوسنا الطير (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک انصاری شخص کے جنازے میں گئے، پھر جب ہم قبر کے پاس پہنچ گئے اور لحد ابھی نہیں بنی تھی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما ہوئے، اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اردگرد اس طرح بیٹھ گئے جس طرح ہمارے سروں پر پرندے بیٹھ گئے ہوں۔
حواشی
(١) في: [ص]: (أخبرنا).