مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الرجل يكون مع الجنازة من قال: لا يجلس حتى توضع باب: کوئی شخص جنازے کے ساتھ (قبرستان) جائے تو جب تک جنازہ نہ رکھ دیا جائے وہ نہ بیٹھے
حدیث نمبر: 11862
١١٨٦٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن أبي مالك الأشجعي عن أبي حازم قال: مشيت مع الحسن بن علي وأبي هريرة وابن الزبير، فلما انتهوا إلى القبر قاموا يتحدثون حتى وضعت الجنازة، فلما وضعت جلسوا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حازم فرماتے ہیں کہ میں حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ ، حضر ت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن زبیر کے ساتھ (جنازے میں) چلا، جب وہ قبر کے پاس پہنچے تو کھڑے ہو کر گفتگو کرنے لگے، یہاں تک کہ جنازہ رکھ دیا گیا، جب جنازہ رکھا گیا تب وہ حضرات بیٹھے۔