مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
من رخص أن يصلي عليها ولا (يتيمم) باب: بعض حضرات نے اجازت دی ہے کہ وہ نماز جنازہ ادا کرے تیمم نہ کرے
حدیث نمبر: 11823
١١٨٢٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (نا) (١) إسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي في الرجل يحضر الجنازة وهو على خير وضوء؟ قال: يصلي عليها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے دریافت کیا گیا : جنازہ حاضر ہوجائے اور کسی شخص کا وضو نہ ہو تو (وہ کیا کرے ؟ ) آپ نے فرمایا : وہ نماز جنازہ ادا کرے۔
حواشی
(١) في [ص]: (حدثنا)، وفي [ز]: (أنبأنا).