مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الرجل يخاف أن تفوته الصلاة على الجنازة وهو غير متوضئ باب: کسی شخص کا وضو نہ ہو اور اس کو یہ خوف ہو کہ اگر وضو کیلئے گیا تو نماز جنازہ فوت ہو جائے گی
حدیث نمبر: 11822
١١٨٢٢ - [حدثنا يزيد بن هارون عن عبد الملك عن عطاء في الرجل يحضر الجنازة فيخاف أن تفوته الصلاة (عليها) (١) قال: (لا يتيمم) (٢)] (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا ایک شخص (کا وضو نہیں ہے) اور نماز جنازہ فوت ہوجانے کا اندیشہ ہے (کیا وہ تیمم کرسکتا ہے ؟ ) آپ نے فرمایا : نہیں وہ تیمم نہ کرے۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ز]: (فلا يتيمم).
(٣) سقط الخبر من: [أ، ب].