مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في لعاب الحمار ونخر الدابة باب: گدھے کے لعاب اور جانور کے منہ کی جھاگ کے احکام
حدیث نمبر: 1168
١١٦٨ - حدثنا ابن علية قال: سألت يونس عن (عرق الحمار) (١) ولعابه يصيب الثوب؟ فقال: لا أعلم به بأسًا إلا أن يقذرهما.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے یونس سے گدھے کے پسینے اور اس کے لعاب کے بارے میں سوال کیا کہ اگر وہ کپڑوں کو لگ جائے تو کیا حکم ہے ؟ فرمایا : یہ ناپاک تو نہیں البتہ کپڑے کو گندا کر دے گا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (عرق الدابة).