مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 1169
باب: گدھے کے لعاب اور جانور کے منہ کی جھاگ کے احکام
في لعاب الحمار ونخر الدابة
حدیث نمبر: 1169
١١٦٩ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة قال: سألت إبراهيم عن كلب أصاب ثوبي؟ فقال: ألطخك بشيء؟ (فقلت) (١): لا، فقال: لا يضرك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے سوال کیا کہ ایک کتا میرے کپڑوں سے لگ گیا ہے۔ اب کیا کروں ؟ فرمایا : کیا اس نے تمہیں کسی چیز سے آلودہ کیا ؟ میں نے عرض کیا نہیں، فرمایا : پھر کوئی نقصان کی بات نہیں۔
حواشی
(١) في [أ، خ]: (فقال).