مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الميت يسقط منه الشيء ما يصنع به باب: میت کے ناخن یا بال کاٹنے کے بعد ان کا کیا کیا جائے؟
حدیث نمبر: 11270
١١٢٧٠ - حدثنا حفص بن غياث عن عاصم عن ابن سيرين وبنات سيرين (قالوا) (١): يدفن مع الميت ما يسقط من شعر أو غيره.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم حضرت ابن سیرین سے اور سیرین کی بیٹیوں سے روایت کرتے ہیں کہ میت کے بال وغیرہ جو کاٹے جائیں وہ میت کے ساتھ دفن کئے جائیں گے۔
حواشی
(١) في [هـ، أ، ب]؛ (قال).