مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في الميت إذا غسل يؤخذ منه الظفر أو الشيء وما يصنع به (أ) يؤخذ (منه) أم لا يؤخذ منه باب: میت کو غسل دینے کے بعد اس کے ناخن وغیرہ کاٹیں گے کہ نہیں؟
حدیث نمبر: 11262
١١٢٦٢ - [حدثنا إسماعيل بن علية عن شعبة عن منصور عن الحسن قال: تقدم أظفار الميت.مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ میت کے ناخن کاٹے جائیں گے، حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس کا ذکر حضرت حماد کے سامنے کیا تو آپ نے اس کا انکار فرمایا اور فرمایا : آپ کا کیا خیال ہے اگر اسکے ختنے نہ ہوئے ہوں تو ختنے بھی کیئے جائیں گے ؟