مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11261
باب: میت کو غسل دینے کے بعد اس کے ناخن وغیرہ کاٹیں گے کہ نہیں؟
ما قالوا في الميت إذا غسل يؤخذ منه الظفر أو الشيء وما يصنع به (أ) يؤخذ (منه) أم لا يؤخذ منه
حدیث نمبر: 11261
١١٢٦١ - حدثنا الثقفي عن أيوب عن محمد أنه كان يكره أن يؤخذ من عانة أو ظفر بعد الموت وكان يقول: ينبغي لأهل المريض أن يفعلوا ذلك في ثقله.مولانا محمد اویس سرور
محمد اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ مرنے کے بعد ناخن اور زیر ناف بال لئے جائیں، فرماتے ہیں مریض پر جب مرض کی شدت ہو تو اس کے اہل و عیال کو یہ کام کرلینا چاہیے۔