حدیث نمبر: 11241
١١٢٤١ - حدثنا (محمد) (١) بن أبي عدي عن حميد عن بكر قال: قدمت المدينة فسألت عن غسل الميت فقال بعضهم: اصنع بميتك كما تصنع بعروسك غير أن لا تخلقه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت بکر فرماتے ہیں کہ میں مدینہ طیبہ آیا اور میت کے غسل سے متعلق سوال کیا ؟ بعض حضرات نے فرمایا : میت کو غسل دو جس طرح دلہن کو دیا جاتا ہے مگر یہ کہ اس کو زعفران کی خوشبو نہ لگائی جائے۔

حواشی
(١) سقط من: [ز].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11241
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11241، ترقيم محمد عوامة 11035)