مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الميت إذا لم يوجد له سدر يغسل (بغيره) خطمي أو أشنان باب: میت کو غسل دینے کیلئے بیری کے پتے نہ ملیں تو خطمی اور اشنان کے پودوں سے غسل دیا جائے گا
حدیث نمبر: 11238
١١٢٣٨ - حدثنا الفضل بن دكين عن شريك عن سالم عن سعيد بن جبير قال: إذا لم يكن سدر فخطمي.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب میت کو غسل دینے کیلئے بیری کے پتے نہ ملیں تو خطمی سے غسل دے دو ۔