مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الميت إذا لم يوجد له سدر يغسل (بغيره) خطمي أو أشنان باب: میت کو غسل دینے کیلئے بیری کے پتے نہ ملیں تو خطمی اور اشنان کے پودوں سے غسل دیا جائے گا
حدیث نمبر: 11232
١١٢٣٢ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن منصور عن إبراهيم عن الأسود قال: قلت لعائشة: يغسل رأس البيت بخطمي؟ فقالت: لا (تعنتوا) (١) (ميتكم) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا میت کے سر کو خطمی سے دھو سکتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا اپنے مردوں کو خوا مخواہ سامنے مت لاؤ (ظاہر مت کرو) ۔
حواشی
(١) في [ص، ح، ز]: (لا تعنوا)، وفي [أ، ب]: (لا تعنتوا)، وفي [هـ]: (لا تعتنتوا).
(٢) في [ح، ز]: (بينكم) وفي [أ]: (نبيكم).