مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11005
باب: مال میں بخل اور خزانے سے متعلق جو مذکور ہے اسکا بیان
ما ذكر في الكنز والبخل (بالحق) في المال
حدیث نمبر: 11005
١١٠٠٥ - حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة عن مسروق عن عبد اللَّه قال: والذي لا إله غيره لا يعذب اللَّه رجلًا ويكنز فيمس درهم (درهمًا) (١) ولا دينار (دينارًا) (٢)، ولكن يوسع (اللَّه) (٣) جلده حتى يوضع كل (درهم ودينار) (٤) على حدته (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ تعالیٰ مال جمع کرنے والے شخص کو اس طرح عذاب نہیں دے گا کہ ایک درہم دوسرے درہم کو چھوئے اور ایک دینار دوسرے دینار کو، بلکہ اللہ تعالیٰ اس کی کھال کو پھیلا دے گا یہاں تک کہ ہر درہم اور دینار کو (اس پر) الگ الگ رکھا جائے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ح]، وفي [ب، ز]: (درهم).
(٢) في [ب، ز]: (دينار).
(٣) زيادة في [أ، ح].
(٤) في [ص]: (دينار ودرهم).