مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11004
باب: مال میں بخل اور خزانے سے متعلق جو مذکور ہے اسکا بیان
ما ذكر في الكنز والبخل (بالحق) في المال
حدیث نمبر: 11004
١١٠٠٤ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن (زيد) (١) بن وهب قال: مررنا على أبي ذر بالربذة، (فسألناه) (٢) عن منزله، قال: كنت بالشام، فقرأت هذه الآية: ﴿وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ﴾ [التوبة: ٣٤]، فقال معاوية: إنما هي (في) (٣) أهل الكتاب فقلنا: إنها لفينا وفيهم (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن وہب فرماتے ہیں کہ ہم ربذہ میں حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو ہم نے ان سے ان کے یہاں ٹھہرنے کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے فرمایا: میں شام میں تھا، میں نے یہ آیت پڑھی: { وَالَّذِیْنَ یَکْنِزُوْنَ الذَّھَبَ وَالْفِضَّۃَ وَلَا یُنْفِقُوْنَھَا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ فَبَشِّرْھُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ } تو حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ تو صرف اہل کتاب کے بارے میں ہے۔ ہم نے کہا: یہ ہمارے بارے میں بھی ہے اور ان کے بارے میں بھی۔
حواشی
(١) في [ب]: (يزيد).
(٢) في [هـ]: (فسألنا).
(٣) في [ز]: (من).