مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11003

باب: مال میں بخل اور خزانے سے متعلق جو مذکور ہے اسکا بیان

ما ذكر في الكنز والبخل (بالحق) في المال

حدیث نمبر: 11003
١١٠٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: (حدثنا) (٢) سفيان عن المغيرة بن النعمان عن عبد اللَّه (٣) بن الأقنع الباهلي عن الأحنف بن قيس قال: كنت جالسًا في (مسجد) (٤) في المدينة، فأقبل رجل لا (تراه) (٥) حلقة إلا فروا منه ⦗٣٨٧⦘ حتى انتهى إلى الحلقة التي كانت فيها، فثبّت وفروا، (فقلت) (٦) من أنت قال: أبو ذر صاحب رسول اللَّه ﷺ، قال: (فقلت) (٧): ما يفر الناس منك؟ قال: إني أنهاهم عن (الكنوز) (٨)، قال: قلت: إن أعطياتنا قد بلغت وارتفعت (فتخاف) (٩) علينا منها قال: (أما) (١٠) اليوم فلا، ولكنها يوشك أن تكون أثمان دينكم (فدعوهم) (١١) وإياها (١٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت احنف بن قیس فرماتے ہیں کہ میں مدینہ کی ایک مسجد میں بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں ایک شخص آیا، جو حلقہ بھی اسے دیکھتا اس سے بھاگ جاتا، یہاں تک کہ وہ اس حلقہ تک پہنچا جس میں میں تھا، لوگ تو بھاگ گئے لیکن میں وہیں ثابت قدم رہا۔ میں نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی ابو ذر۔ میں نے عرض کیا: لوگ آپ سے کیوں بھاگتے ہیں؟ فرمایا: اس لئے کہ میں انہیں خزانے (جمع کرنے) سے روکتا ہوں۔ میں نے عرض کیا: ہمارے وظیفے بہت بڑھ گئے ہیں اور بلند ہو گئے ہیں، کیا آپ کو ان کی وجہ سے ہم پر (کسی نقصان کا) خوف ہے؟ انہوں نے فرمایا: آج تو نہیں، لیکن قریب ہے کہ یہ تمہارے دین کی قیمت بن جائیں، پس (اس وقت) انہیں (حکمرانوں کو) اور ان (وظیفوں) کو چھوڑ دینا۔

حواشی
(١) في [ح]: (بشير).
(٢) في [ز]: (أنا).
(٣) في [هـ]: (هو عبد اللَّه بن يزيد نسب إلى جده).
(٤) في [أ، ص، هـ]: (مجلس).
(٥) في [أ، ص، هـ] (ترى).
(٦) في [ح]: (وقلت).
(٧) في [ز]: (قلت).
(٨) في [ص]: (كنوز).
(٩) في [أ، ح]: (فيخاف).
(١٠) سقط من: [ب].
(١١) في [أ، ح]: (فدعوا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 11003
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ عبد اللَّه بن الأقنع صدوق، أخرجه أحمد (٢١٤٥١) والحاكم ٤/ ٥٢٢، وبنحوه في البخاري (١٤٠٧) ومسلم (٩٩٢).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ عبد اللَّه بن الأقنع صدوق . »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8686، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21851، 21935، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37417، 40082، ترقيم محمد عوامة: 10798»