مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11001
باب: سوال کرنے سے استغناء کرنا، کہا گیا ہے کہ اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے
في الاستغناء عن المسألة من قال: اليد العليا خير من اليد السفلى؟
حدیث نمبر: 11001
١١٠٠١ - حدثنا ابن فضيل عن عاصم بن كليب عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "اليد العليا خير من اليد السفلى وخير (الصدقة) (١) ما أبقت غنى وابدأ بمن تعول" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اور بہترین صدقہ وہ ہے جس کے بعد (دینے والا) مالدار رہے، اور (دینے میں) ان لوگوں سے ابتدا کر جو تیری کفالت میں ہیں۔
حواشی
(١) في [ص]: (صدقه).