مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في الاستغناء عن المسألة من قال: اليد العليا خير من اليد السفلى؟ باب: سوال کرنے سے استغناء کرنا، کہا گیا ہے کہ اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے
حدیث نمبر: 11001
١١٠٠١ - حدثنا ابن فضيل عن عاصم بن كليب عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "اليد العليا خير من اليد السفلى وخير (الصدقة) (١) ما أبقت غنى وابدأ بمن تعول" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثعلبہ بن زھدم سے مروی ہے کہ ثعلبہ کی قوم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پہنچی اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے اور فرما رہے تھے کہ دینے والا ہاتھ اوپر والا ہے اور لینے والا ہاتھ نیچے والا ہے اور دینے میں ان لوگوں سے ابتدا کر جو تیری کفالت میں ہیں۔ تیری ماں، تیرا باپ، تیری بہن، تیرا بھائی، جو تیرا قریبی ہے اور جو اس سے قریبی ہے۔
حواشی
(١) في [ص]: (صدقه).