مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10995
باب: سوال کرنے سے استغناء کرنا، کہا گیا ہے کہ اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے
في الاستغناء عن المسألة من قال: اليد العليا خير من اليد السفلى؟
حدیث نمبر: 10995
١٠٩٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن هشام بن عروة عن أبيه عن حكيم بن (حزام) (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من يستغن يغنه اللَّه، ومن يستعفف يعفه اللَّه، واليد العليا خير من اليد السفلى" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو مستغنی ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو غنی فرما دیتا ہے، اور جو پاک دامنی اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو پاک دامن فرما دیتا ہے، اور اوپر والا ہاتھ (دینے والا ہاتھ) نیچے والے ہاتھ (لینے والے ہاتھ) سے بہتر ہے۔
حواشی
(١) في [ص]: (حرام)؛ وفي [ك]: (خرام).