مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10994

باب: بعض حضرات نے کچھ مخصوص لوگوں کیلئے سوال کرنے کی گنجائش اور رخصت دی ہے

ما قالوا فيما رضي فيه من المسألة لصاحبها؟

حدیث نمبر: 10994
١٠٩٩٤ - حدثنا هشيم عن جويبر عن الضحاك في رجل سافر وهو غني، فنفد ما معه في سفره (واحتاج) (١) قال: يعطى من الصدقة في سفره؛ لأنه ابن (سبيل) (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ضحاک سے دریافت کیا گیا کہ ایک غنی شخص سفر میں ہو اور اس کا سارا مال حالت سفر میں ختم ہوجائے اور وہ محتاج ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا اس کو حالت سفر میں صدقہ عطا کیا جائے گا کیونکہ وہ مسافر ہے۔

حواشی
(١) في [ص، ز، ك]: (فاحتاج).
(٢) في [ط، هـ]: (السبيل).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10994
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 10789»