مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10993
باب: بعض حضرات نے کچھ مخصوص لوگوں کیلئے سوال کرنے کی گنجائش اور رخصت دی ہے
ما قالوا فيما رضي فيه من المسألة لصاحبها؟
١٠٩٩٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن حماد بن زيد عن هارون بن (رئاب) (١) عن كنانة (بن) (٢) نعيم عن (قبيصة) (٣) بن المخارق الهلالي قال: تحملت حمالة فأتيت رسول اللَّه ﷺ أسأله فيها، فقال: " (أقم) (٤) يا قبيصة حتى تأتينا الصدقة فآمر لك بها". قال: قال لي رسول اللَّه ﷺ: "يا قبيصة إن المسألة لا تحل إلا لأحد ثلاثة: رجل تحمل حمالة فحلت له المسألة حتى (يصيبها) (٥) ثم يمسك، ورجل أصابته جائحة فاجتاحت ماله فحلت له المسألة حتى يصيب قوامًا من عيش (ثم يمسك) (٦)، ورجل أصابته فاقة حتى يقولَ ثلاثة من ذوي الحجى من قومه قد أصابت فلانًا فاقة فحلت له المسألة حتى يصيب قوامًا من عيش (ثم يمسك) (٧) ". (قال) (٨): "يا قبيصة ما سواهن من المسألة سحت يأكلها صاحبها" (٩).حضرت قبیصہ بن المخارق الہلالی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں (صلح کرانے کے لئے) ایک مالی بوجھ کا ذمہ دار ہوگیا تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں سوال کرنے کی غرض سے حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے قبیصہ ٹھہر جا یہاں تک کہ ہمارے پاس صدقہ (کا مال) آجائے تو ہم اس میں سے تیرے لئے حکم فرمائیں۔ پھر مجھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : سوال کرنا تین اشخاص کے علاوہ کسی کے لئے جائز نہیں ہے۔ ایک وہ شخص جو مالی بوجھ کا ذمہ دار ہوگیا ہو تو اس کیلئے سوال کرنا جائز ہے یہاں تک کہ اس کو ادا کر دے اور پھر (سوال کرنے سے) رک جائے، دوسرا وہ شخص جس کو کوئی آفت پہنچے اور وہ اس کے مال کو ہلاک کر دے تو اس کیلئے سوال کرنا جائز ہے یہاں تک کہ اس کے رہن سہن کی زندگی کو کچھ تقویت پہنچے اور وہ پھر (سوال کرنے سے) رک جائے، اور تیسرا وہ شخص جس کو فاقہ پہنچے یہاں تک کہ تین صاحب رائے شخص اس کے قبیلہ کے یہ کہیں کہ تحقیق فلاں کو فاقہ پہنچا ہے، تو اس کیلئے سوال کرنا جائز ہے یہاں تک کہ اس کے رہن سہن کو تقویت ملے پھر وہ (سوال کرنے سے) رک جائے، اے قبیصہ ان کے علاوہ سوال کرنا حرام ہے جسے سوال کرنے والا کھاتا ہے۔