مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10992

باب: بعض حضرات نے کچھ مخصوص لوگوں کیلئے سوال کرنے کی گنجائش اور رخصت دی ہے

ما قالوا فيما رضي فيه من المسألة لصاحبها؟

حدیث نمبر: 10992
١٠٩٩٢ - حدثنا شريك عن أبي إسحاق أن سائلًا سأل ابن عمر والحسن والحسين وعبد اللَّه بن جعفر فقالوا: إن كنت تسأل (لدين) (١) (مفظع) (٢) أو فقر مدقع (أو قال مودع) (٣) أو قال دم موجع فإن الصدقة تحل لك (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ ایک سائل نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ، حضرت حسن، حضرت حسین اور حضرت عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہم سے سوال کیا، سب حضرات نے اس کو فرمایا : اگر تو اس لیے سوال کرتا ہے کہ تیرے اوپر بھیانک اور شدید قرض ہے یا بہت سخت فقر ہے یا تکلیف دہ خون بہا ادا کرنا ہے تو پھر تیرے لیے صدقہ حلال ہے۔

حواشی
(١) في [أ، ح]: (الدين).
(٢) في [ح]: (الفظع)؛ وفي [ز، ك]: (مقطع).
(٣) سقط من: [ص].
(٤) منقطع؛ أبو إسحاق لا يروى عن هؤلاء الصحابة.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10992
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 10787»