مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10968
باب: غارمین سے کون لوگ مراد ہیں؟
ما قالوا في الغارمين: من هم؟
حدیث نمبر: 10968
١٠٩٦٨ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن عثمان بن الأسود عن مجاهد قال: ثلاثة من الغارمين: رجل ذهب السيل بماله، ورجل أصابه حريق فذهب ماله، ورجل له عيال وليس له مال، فهو يدان وينفق على عياله.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ تین طرح کے لوگ غارمین میں سے ہیں۔ ایک وہ شخص جس کا مال سیلاب میں چلا گیا، دوسرا وہ شخص جس کو آگ لگ گئی اور اس کا مال جاتا رہا، اور تیسرا وہ شخص جس کے اہل و عیال تو ہیں لیکن اس کے پاس مال نہیں ہے۔ اور وہ ادھار لے کر اپنے عیال پر خرچ کرتا ہے۔