مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10958
باب: زکوٰۃ کے اونٹوں پر سواری کرنا
في (الركوب) على إبل الصدقة
حدیث نمبر: 10958
١٠٩٥٨ - حدثنا ابن عيينة عن يحيى بن سعيد عن سالم عن أسلم أن عمر بعثه بإبل من الصدقة إلى الحمى، فلما أردت أن أصدر قال: أعرضها علي؟ فعرضتها عليه وقد (حملت) (١) جهازي على ناقة منها، فقال: لا أمّ لك عمدت إلى ناقة (تحيي) (٢) أهل بيت من المسلمين تحمل عليها جهازك (أفلا) (٣) ابن لبون (بوّال) (٤) أو ناقة (شصوص) (٥) (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم، حضرت اسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو زکوٰۃ کے اونٹ دے کر حمی مقام کی طرف بھیجا۔ حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ جب میں واپس لوٹنے لگا تو فرمایا ان کو میرے سامنے پیش کر، میں نے اس حال میں پیش کیا کہ ان میں سے ایک اونٹنی پر میرا سامان تھا۔ آپ نے (غصہ میں) فرمایا تیری ماں نہ رہے۔ تو نے ایسی اونٹنی کا قصد کیا جو مسلمانوں کے ایک گھرانے کو زندہ رکھ سکتی ہے اور اس پر اپنا سامان لاد دیا، کیا بہت زیادہ پیشاب کرنے والا ابن لبون یا کم دودھ دینے والی اونٹنی نہ تھی (اس کام کیلئے) ۔
حواشی
(١) في [أ]: (جعلت).
(٢) في [أ، ح]: (تحيي).
(٣) في [ف، هـ]: (فهلًا).
(٤) في [ص]: (نوال)، وفي [هـ]: (بوالًا).
(٥) في [ف، هـ]: (شصوصًا).