مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10956
باب: زکوٰۃ کے اونٹوں پر سواری کرنا
في (الركوب) على إبل الصدقة
حدیث نمبر: 10956
١٠٩٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (بشر) (١) بن مفضل عن عبد الرحمن بن إسحاق عن أبيه عن عبد الرحمن بن عمرو بن (سهل) (٢) قال: لقد رأيت عثمان في طريق مكة وإن (الصدقة) (٣) (لتساق) (٤) معه، فيحمل عليها (الراجل) (٥) (المنقطع به) (٦) (٧).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن عمرو بن سہل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو مکہ کے راستہ میں دیکھا۔ اور زکوٰۃ کے مویشی ان کے ساتھ ہانکے جا رہے تھے۔ حضرت عثمان راستے میں رہ جانے والے پیادہ مسافر کو ان پر سوار کردیتے۔
حواشی
(١) في [ص]: (بشير).
(٢) في [ب، هـ]: (سهيل).
(٣) في [س، ط، هـ] (الصدقات).
(٤) في [أ، ح]: (تستامن)، وفي [هـ]: (تساق).
(٥) في [أ، هـ]: (الرجال)، في [ص، ز، ك]: (الرجل).
(٦) سقط من: [أ، ب، هـ].