مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10955

باب: صدقات (زکوٰۃ) اغنیاء سے لیکر فقراء میں تقسیم کر دیئے جائیں گے

من قال (ترد) الصدقة (في) (الفقراء) إذا أخذت من الأغنياء

حدیث نمبر: 10955
١٠٩٥٥ - حدثنا أزهر عن ابن عون قال: كان سالم بن عبد اللَّه يقسم صدقة عمر، فيأتيه الرجل ذو (هيئة) (١) قد أعطاه فيقول: أعطني؟ فيعطيه ولا يسأله (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت سالم بن عبد اللہ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا صدقہ تقسیم فرمایا کرتے تھے۔ ان کے پاس اچھی ہیئت والا ایک شخص آتا جس کو وہ پہلے عطا کر چکے ہوتے، وہ کہتا کہ مجھے عطا کرو تو وہ اس کو عطا فرماتے اور اس سے سوال نہ فرماتے۔

حواشی
(١) في [أ، ص، ح، هـ]: (هبة).
(٢) منقطع؛ ابن عون لا يروي عن سالم.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10955
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 10750»