مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10952
باب: صدقات (زکوٰۃ) اغنیاء سے لیکر فقراء میں تقسیم کر دیئے جائیں گے
من قال (ترد) الصدقة (في) (الفقراء) إذا أخذت من الأغنياء
حدیث نمبر: 10952
١٠٩٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن أشعث بن سوار عن عون ابن أبي جحيفة عن أبيه قال: بعث رسول اللَّه ﷺ فينًا ساعيًا فأخذ الصدقة من أغنيائنا، فقسمها في فقرائنا وكنت غلامًا يتيمًا فأعطاني منها قلوصًا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عون بن ابی جحیفہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے پاس صدقات وصول کرنے والا بھیجا، انہوں نے ہمارے اغنیاء سے زکوٰۃ وصول کر کے ہمارے فقراء میں تقسیم کردیا۔ اس وقت میں ایک یتیم لڑکا تھا انہوں نے مجھے بھی اس میں سے ایک جوان اونٹنی عطا کی۔