مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
من قال (ترد) الصدقة (في) (الفقراء) إذا أخذت من الأغنياء باب: صدقات (زکوٰۃ) اغنیاء سے لیکر فقراء میں تقسیم کر دیئے جائیں گے
حدیث نمبر: 10952
١٠٩٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن أشعث بن سوار عن عون ابن أبي جحيفة عن أبيه قال: بعث رسول اللَّه ﷺ فينًا ساعيًا فأخذ الصدقة من أغنيائنا، فقسمها في فقرائنا وكنت غلامًا يتيمًا فأعطاني منها قلوصًا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فاروق سے دریافت کیا گیا کہ دیہاتیوں کے صدقات کے ساتھ کیا کیا جائے۔ (کہاں خرچ کیے جائیں ؟ ) آپ نے فرمایا خدا کی قسم میں صدقات کو ان پر لوٹاتا رہوں گا یہاں تک کہ ان میں سے کسی ایک کے پاس شام کے وقت سو اونٹنیاں یا سو اونٹ ہوں۔