مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10921

باب: کچھ سالوں کیلئے مال چلا جائے اور وہ پھر اس کو پا لے تو کیا زکوٰۃ ادا کرے گا؟

ما قالوا في الرجل يذهب له المال السنين ثم يجده فيزكيه

حدیث نمبر: 10921
١٠٩٢١ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن ميمون أبي رجلًا ذهب له مال في بعض المظالم، (ووقع) (١) في بيت المال، فلما ولي عمر بن عبد العزيز رفع إليه، فكتب عمر أن ادفعوا إليه وخذوا منه زكاة ما مضى، ثم (تبعهم) (٢) (بعد) (٣) بكتاب أدى ادفعوا إليه (ماله) (٤) ثم خذوا منه زكاة ذلك العام فإنه كان مالًا ضمارًا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت میمون سے مروی ہے کہ ایک شخص کا مال بعض مظالم کی وجہ سے اس سے لے کر بیت المال میں داخل کردیا گیا۔ جب حضرت عمر بن عبد العزیز خلیفہ بنے، تو یہ معاملہ آپ تک پہنچایا گیا، حضرت عمر بن عبد العزیز نے لکھا اس کا مال اس کو واپس کردو اور گذرے ہوئے سالوں کی زکوٰۃ بھی وصول کرلو پھر اس کے بعد دوبارہ لکھا کہ اس کا مال اس کو واپس کردو اور اس کی زکوٰۃ اس سال کی وصول کرلو کیونکہ یہ ایسا مال ہے جس کی واپسی کی امید نہ تھی۔

حواشی
(١) في [أ، س، ز]: (فوقع).
(٢) في [هـ]: (اتبعهم).
(٣) سقط من: [ب].
(٤) في [ب] زيادة.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10921
تخریج حدیث «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 874، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7720، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7127، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10922، ترقيم محمد عوامة: 10718»