مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10920

باب: کچھ سالوں کیلئے مال چلا جائے اور وہ پھر اس کو پا لے تو کیا زکوٰۃ ادا کرے گا؟

ما قالوا في الرجل يذهب له المال السنين ثم يجده فيزكيه

حدیث نمبر: 10920
١٠٩٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن عمرو بن ميمون قال: أخذ (الوليد بن عبد الملك) (١) مال رجل من أهل الرقة يقال له أبو عائشة عشرين ألفًا (فألقاها) (٢) في بيت المال، فلما ولي عمر بن عبد العزيز، أتاه ولده، فرفعوا مظلمتهم إليه، فكتب إلى ميمون: ادفعوا إليهم أموالهم وخذوا زكاة عامه هذا، فلولا أنه كان مالًا ضمارًا أخذنا منه زكاة ما مضى.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ ولید بن عبد الملک نے اہل رقہ میں سے ایک شخص جس کی کنیت ابوعائشہ تھی اس کے بیس ہزار (درہم) لیے اور بیت المال میں داخل کردیئے۔ پھر جب حضرت عمر بن عبد العزیز خلیفہ بنے اس کی اولاد آپ کے پاس آئی اور اپنی مظلومیت کی داستان آپ تک پہنچائی۔ آپ نے میمون کو لکھا کہ ان کا مال ان کو واپس لوٹا دو اور اس سال کی زکوٰۃ بھی وصول کرلو۔ اگر یہ مال ضمار (وہ مال اور قرض جس کے واپس ملنے کی امید نہ ہو) نہ ہوتا تو ہم گزرے ہوئے سالوں کی زکوٰۃ بھی وصول کرتے۔

حواشی
(١) في [ب، هـ]: (الوالي في زمن).
(٢) في [ب، هـ]: (فأدخلت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10920
تخریج حدیث «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 874، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7720، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7127، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10923، ترقيم محمد عوامة: 10717»