مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10919
باب: اللہ تعالیٰ کے قول {وَالَّذِینَ فِی أَمْوَالِہِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ} کا بیان
قوله تعالى: ﴿والذين في أموالهم حق معلوم﴾
حدیث نمبر: 10919
١٠٩١٩ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي الهيثم عن إبراهيم قال: كانوا إذا (خرجت) (١) أعطياتهم تصدقوا منها.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ لوگوں کا معمول تھا کہ جب ان کے عطیات (وظائف) نکلتے تو وہ ان میں سے صدقہ کرتے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (أخرجت).