مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في (الخليطين) إذا (كانا) (يعملان) (في) (ماليهما) باب: دو آدمیوں کا مال مشترک ہو تو اس پر زکوٰۃ کا بیان
حدیث نمبر: 10796
١٠٧٩٦ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه كان يقول: إذا كان (لرجل) (١) (عشرون) (٢) شاة [ولرجل (آخر) (٣) (عشرون) (٤) شاة] (٥)، وراعيهما واحد (ويسرحان) (٦) معًا، ويردان معًا قال: (فيها) (٧) الزكاة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ جب ایک شخص کے پاس بیس بکریاں ہوں اور دوسرے شخص کے پاس بھی بیس بکریاں ہوں اور دونوں شخصوں کا چرواہا بھی ایک ہو جو ان کو ساتھ لے کرجاتا ہو اور ایک ساتھ ہی واپس لے کر آتا ہو تو ان پر زکوٰۃ ہے۔ (دونوں کے مجموعے پر زکوٰۃ ہے) ۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ص، ز، ك]: (للرجل).
(٢) في [ز، ك، هـ]: (عشرين).
(٣) في [ز، ك]: (آخر).
(٤) في [ز، ك، هـ]: (عشرين).
(٥) سقط ما بين المعكوفين من: [ص].
(٦) في [أ، ح، ز، ك]: (وبسرعان).
(٧) في [ب]: (فيهما)، وفي [ص]: (فيما).