مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10797

باب: آدمی کا اونٹ یا بکری صدقہ (زکوٰۃ) کرنے کے بعد دوبارہ اس کا مصدق سے خریدنے کا بیان

في الرجل يصدق إيله أو غنمه (يشتريها) من الصدق

حدیث نمبر: 10797
١٠٧٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن يزيد مولى سلمة قال: كان (تعرض) (١) على سلمة صدقة إبله، فيأبى أن يشتريها (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سلمہ کے آزاد کردہ غلام حضرت یزید فرماتے ہیں کہ حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ پر ان کے اونٹوں کی زکوٰۃ (خریدنے کے لیے) پیش کی جاتی تو آپ اس کو خریدنے سے انکار کردیتے تھے۔

حواشی
(١) في [ح، ص، ك، ب]: (يعرض).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10797
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 10599»