مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
من كره العروض في الصدقة باب: بعض حضرات نے زکوٰۃ میں سامان دینے کو ناپسند فرمایا ہے
حدیث نمبر: 10735
١٠٧٣٥ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا (يستحبون) (١) زكاة كل شيء منه: (الورق) (٢) من الورق والذهب من الذهب والبقر من البقر والغنم من الغنم.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے مروی ہے کہ صحابہ کرام پسند فرماتے تھے کہ ہر چیز کی زکوٰۃ اسی میں سے ادا کی جائے۔ چاندی کی زکوٰۃ چاندی سے، سونے کی سونے سے، گائے کی زکوٰۃ گائے سے اور بکریوں کی زکوٰۃ بکریوں سے۔
حواشی
(١) في [ب]: (يعطون).
(٢) في [ص، ز]: (الوزق).