مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في المسكين يؤمر له بالشيء فلا (يوجد) باب: یہ باب ہے اس مسکین کے بارے میں کہ جس کو (یعنی اس مسکین کے لیے) کچھ دینے کا حکم دیا گیا لیکن وہ چیز نہ مل سکی
حدیث نمبر: 10571
١٠٥٧١ - حدثنا عبد السلام عن ليث عن طاوس في الرجل يخرج بالصدقة إلى (السائل) (١) (فيفوت منه) (٢) فلا يجده، قال: يصرفها إلى غيره.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ کوئی شخص سائل کو کچھ دینے کیلئے نکالتا ہے لیکن وہ سائل اس سے گم ہوجاتا ہے بعد میں اسکو نہیں پاتا تو کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا اس کے علاوہ کسی اور کو دیدے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، هـ]: (المسكين).
(٢) سقط من: [ح، ص، ز، ك].