مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10572
باب: یہ باب ہے اس مسکین کے بارے میں کہ جس کو (یعنی اس مسکین کے لیے) کچھ دینے کا حکم دیا گیا لیکن وہ چیز نہ مل سکی
في المسكين يؤمر له بالشيء فلا (يوجد)
حدیث نمبر: 10572
١٠٥٧٢ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن أبي معشر عن إبراهيم في الرجل يخرج الصدقة إلى المسكين (فيفوته) (١) قال: يحبسها حتى يعطيها مسكينًا غيره ولا يرجع في شيء جعله للَّه.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص کسی مسکین کو صدقہ دینے کیلئے نکالتا ہے لیکن وہ مسکین اس سے چھوٹ جاتا ہے (نہیں ملتا) تو اب وہ کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ اسے روکے رکھے یہاں تک کہ کسی اور مسکین کو دیدے۔ اور جو چیز اس نے اللہ تعالیٰ کیلئے مقرر کردی ہو اس سے رجوع نہ کرے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (فيفر).