مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10570

باب: یہ باب ہے اس مسکین کے بارے میں کہ جس کو (یعنی اس مسکین کے لیے) کچھ دینے کا حکم دیا گیا لیکن وہ چیز نہ مل سکی

في المسكين يؤمر له بالشيء فلا (يوجد)

حدیث نمبر: 10570
١٠٥٧٠ - حدثنا ابن علية عن (حباب) (١) بن (المختار) (٢) عن عمرو بن سعيد أن سائلًا سأل حميد بن عبد الرحمن، فقال له حميد: إنك ضال -وكأنه عبادي- فأمر له بشيء، فاستقله (وأبى أن يقبله) (٣). فقال له حميد: ما شئت؛ إن قبلته وإلا أعطيناه غيرك، ثم قال: كان (يقال) (٤) ردوا السائل (و) (٥) لو بمثل رأس القطاة.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمرو بن سعید فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت حمید بن عبد الرحمن سے کچھ مانگا، حضرت حمید نے اس سے فرمایا کہ تو گمراہ ہے۔ اور گویا وہ عبادی تھا۔ (عرب کا قبیلہ جو گمراہ ہو کر نصرانیت اختیار کرلے ان کو عبادی کہا جاتا ہے) پھر اس کو کچھ دینے کا حکم فرمایا تو اس نے اسکو کم سمجھا اور لینے سے انکار کردیا۔ حضرت حمید نے فرمایا کہ اگر تو چاہتا ہے تو قبول کرلے ورنہ ہم کسی اور کو دے دیں گے۔ پھر آپ نے ارشاد فرمایا کہ کہا جاتا تھا: سائل کو (کچھ دے کر) لوٹاؤ اگرچہ پرندہ (چکور) کا معمولی سر ہی کیوں نہ ہو۔

حواشی
(١) في [ب]: (خبان)، وفي [ح، ص]: (حباب) وفي [أ، هـ]: (حبان).
(٢) في [ح، هـ]: (يسار).
(٣) سقط من: [ص].
(٤) في [أ، ب]: (فقال).
(٥) سقط من: [ح].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10570
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10085، ترقيم محمد عوامة: 10384»