مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10360
باب: جس زمین کو جاری پانی اور ڈول سے سیراب کیا ہو اس پر زکوٰۃ میں جو فقہاء کہتے ہیں اس کے بیان میں
ما قالوا فيما يسقى سيحا وبالدوالي
١٠٣٦٠ - حدثنا محمد بن (١) بكر عن ابن (جريج) (٢) قال: أخبرني موسى بن عقبة عن نافع عن ابن عمر أنه كان (يقول) (٣): صدقة الثمار والزرع وما كان من نخل أو زرع من حنطة أو شعير أو سلت (مما) (٤) كان بعلًا أو يسقي (بنهر) (٥) أو ⦗٢٢٥⦘ يسقي (بالعين) (٦) أو (عثريا) (٧)، (و) (٨) (ما) (٩) يسقي بالمطر ففيه العشر [(من) (١٠) كل عشرة واحد] (١١)، وما كان منه يسقى بالنضح ففيه نصف العشر (في) (١٢) كل عشرين واحد (١٣).حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ پھلوں پر زکوٰۃ اور کھیتی کی زکوٰۃ خواہ وہ کھجور ہو، گندم ہو یا جو ہو یا جو کی ہی کوئی نوع، خواہ وہ زمین کی تری سے پانی حاصل کرتی ہو یا اسکو نہر سے سیراب کیا جاتا ہو یا چشمے کے پانی سے سیراب کیا جاتا ہو یا وہ نالیوں کے ذریعہ بارانی ہو یا اسکو بارش کے پانی سے سیراب کیا جاتا ہو ان پر عشر ہے یعنی دس پر ایک، اور جس زمین کو ڈول سے سیراب کیا جاتا ہو اس پر نصف عشر ہے یعنی بیس پر ایک۔