مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10337
باب: بعض حضرات کی رائے یہ ہے کہ عنبر میں زکوٰۃ نہیں ہے
من قال: ليس في العنبر زكاة
حدیث نمبر: 10337
١٠٣٣٧ - حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن قال: كان يقول في العنبر الخمس، و (كذلك) (١) كان يقول في اللؤلؤ.مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ عنبر میں خمس ہے اور موتیوں سے متعلق بھی یہی فرماتے ہیں۔
حواشی
(١) في [ص]: (لذلك).