مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
من قال: ليس في العنبر زكاة باب: بعض حضرات کی رائے یہ ہے کہ عنبر میں زکوٰۃ نہیں ہے
حدیث نمبر: 10335
١٠٣٣٥ - حدثنا ابن عيينة عن معمر (أن) (١) عروة بن محمد كتب إلى عمر بن عبد العريز في عنبرة (فيها) (٢) سبعمائة (رطل) (٣) فقال: فيها الخمس.مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ بن محمد نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو لکھا کہ عنبر میں سات سو رطل ہیں۔ آپ نے ارشاد فرمایا اس پر خمس (پانچواں حصہ) لیا جائے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [هـ]: (فيما).
(٣) في [ب]: (رجل).