مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
من قال: ليس الزكاة إلا في الحنطة والشعير والتمر والزبيب باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ گندم، جو، کھجور اور کشمش کے علاوہ چیزو ں پر زکوٰۃ نہیں ہے
حدیث نمبر: 10300
١٠٣٠٠ - حدثنا محمد بن (بكر) (١) عن ابن جريج قال: قال لي عطاء: لا صدقة إلا في نخل (أو) (٢) عنب أو حب (٣) وقال لي ذلك عمرو بن دينار.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے مجھ سے فرمایا : زکوٰۃ صرف کھجور، انگور اور دانے پر ہے۔ اور یہی بات مجھ سے حضرت عمرو بن دینار نے بھی فرمائی۔
حواشی
(١) في [ص]: (بكير).
(٢) في [ص] زيادة: (و).
(٣) في [أ، ب] زيادة: (أو حب).