مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في صدقة الغنم متى تجب فيها وكم فيها باب: بکریوں پر کب اور کتنی زکوٰۃ فرض ہے؟
حدیث نمبر: 10233
١٠٢٣٣ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن قال: في أربعين شاة شاة إلى عشرين ومائة، فإذا جاوزت العشرين (و) (١) مائة فشاتان حتى (تبلغ) (٢) المائتين، وإذا جاوزت المائتين فثلاث شياه حتى (تبلغ) (٣) الثلاثمائة.مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ چالیس بکریوں پہ ایک بکری زکوٰۃ ہے ایک سو بیس تک، پھر جب ایک سو بیس سے بکریاں زائد ہوجائیں تو دو سو تک دو بکریاں ہیں، پھر جب دو سو سے زائد ہوجائیں تو تین بکریاں ہیں یہاں تک کہ تین سو بکریاں ہوجائیں۔
حواشی
(١) في [ص]: (بين).
(٢) في [ص]: (يبلغ).
(٣) في [ص]: (يبلغ).